شجرہ و تاریخ قبیلہ نیکو خیل

تعارف؛

قبیلہ نیکو خیل میانوالی کے علاقے داؤد خیل، وتہ خیل، کمر مشانی، بنوں، لکی مروت اور وزیرستان میں آباد ہے.

تاریخ؛

مخزن افغانی کتاب کے مطابق مچن بابا کے ایک بھائی کا نام نیکو تھا. مچن بابا کی اولاد مچن خیل کہلائی.
مگر چونکہ مچن بابا نے پشتون قبائل میں بہت شہرت پائی جس کی وجہ سے انکے بھائی نیکو کی اکثر اولاد بھی مچن خیل ہی سے مشہور ہوئی لیکن پھر بھی نیکو خیل ایک جداگانہ حیثیت سے زمانے میں بدستور قائم رہے.
بہرحال تاریخ کو محفوظ نہ کرنے کی وجہ سے نیکو خیل قبیلہ رفتہ رفتہ اپنی شناخت کھو گیا اور ایک جگہ آباد نہ ہونے کی وجہ سے مختلف قبائل میں ضم ہوگیا.


ہمارے تجزیے کے مطابق وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور میانوالی کے علاقے کمر مشانی، داؤد خیل، ملا خیل اور وتہ خیل میں آباد دراصل ایک ہی نیکو خیل قبیلہ کے بکھرے ہوئے خاندان ہیں جو اپنی قدیم تاریخ کے گزر جانے کی وجہ سے اب جداگانہ شناخت کھو چکے ہیں. کیونکہ مچن بابا کو گزرے بھی کم و بیش سات سو سال ہوچکے ہیں. جبکہ مخزن افغانی یعنی پانچ سو سال پہلے یہ قبیلہ اپنی الگ شناخت بہرطور رکھتا تھا.
پس نیکو خیل قبیلہ کو چاہیے کہ اپنی شناخت بحالی کیلئے اقدامات کریں.
اور جتنی تاریخ معلوم ہوسکے ہمیں ارسال کریں شکریہ.

ذیلی شاخیں ؛

معلومات درکار ہیں

شخصیات؛

نوٹ؛

قبیلہ نیکو خیل کے شجرے اور تاریخ پر کافی کام ہونا باقی ہے تمام اہلیان قبیلہ سے التماس ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کریں شکریہ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “شجرہ و تاریخ قبیلہ نیکو خیل

  1. اسلام علیکم
    گولیوالی میں مہیار قبیلہ مقیم ہے جس کی ابادی 800-700 افراد پہ مشتمل ہے (2023)ام اور ان کے آباؤ اجداد میں سے کسی کا نام شامل نہیں ہے۔
    ازرہ کرم اس کو شامل کر لیں ۔
    شکریہ
    03215491709

اپنا تبصرہ بھیجیں