شجرہ و تاریخ قبیلہ گُڈی خیل۔۔۔


تعارف؛

قبیلہ گُڈی خیل ضلع میانوالی اور کرک  میں آباد ہیں..

تاریخ؛

اقبال خان نیازی کے مطابق  یہ قبیلہ مند بن ادریس بن سرہنگ نیازی کی اولاد ہیں.
جب سرہنگ نیازی لکی مروت میں مہار نیازی اور مروتوں سے جنگ میں پسپا ہوکر عیسٰی خیل نیازیوں کے پاس آئے تو یہاں پر پہلے ہی سے موشانی اور عیسٰی خیل نیازی آباد تھے تبھی جگہ کی قلت کو دیکھتے ہوئے جہاں بقیہ سرہنگ قبائل دریا پر کر گئے وہیں کچھ قبائل نے ہنگو و کوہاٹ کی بھی راہ لی. اسی دوران نصیر الدین یا نقارہ دین کی اولاد (یعنی گُڈی خیل) نے کوہ خٹک کا رخ کیا اور ضلع کرک میں موجودہ گاؤں شنواہ میں جا کر آباد ہوئے. کچھ لوگ بلکہ شنواہ کے اب لوگ خود کو خٹک کہلواتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے.۔.


دوسری طرف اگر ہم خٹک قبیلہ میں گڈی خیلوں کو تلاش کریں تو پتہ چلتا ہے کہ گڈی خیل نامی قبیلہ خٹکوں میں بھی موجود ہے۔جس کا ذکر حیات افغانی میں درج ہے۔لیکن حیات افغانی اور تاریخ خٹک میں درج گڈی خیلوں کی ذیلی شاخیں بلکل آپس میں مماثلت نہیں رکھتیں۔جبکہ جو اقبال خان نیازی صاحب نے گڈی خیل کا جو ذیلی شجرہ لکھا وہ بھی ان دونوں سے مختلف ہے۔تاریخ خٹک کے مطابق گڈی خیل پہلے چونترہ میں رہتے تھے جگہ کی قلت کے سبب وہ تحصیل عیسٰی خیل کے علاقوں چشمیہ، کرندی اور مٹھہ خٹک کی طرف آباد ہوگئے۔جبکہ باقی ماندہ مروتوں کے غیر آباد علاقے کی طرف زبردستی قبضہ کرکے شنواہ الگڈہ کے پاس آباد ہوئے۔جس کے سبب یہ جگہ شنواہ گڈی خیل کہلائی۔ مزید یہ کہ تاریخ مرصع جو کہ خٹک قبیلہ کی تاریخ پر اہم کتاب ہے اس میں گڈی خیل خٹکوں کا کوئی ذکر نہیں۔یہ ساری صورتحال گڈی خیلوں کو مشکوک بناتی ہے کہ حقیقی معنوں میں وہ کون ہیں خٹک ہیں یا  نیازی، دوسری طرف مرزا بیات کے مطابق کسی زمانے میں مکھڈ سے لیکر کالاباغ تک اور ہنگو سے کوہ سفید تک سنبل نیازیوں کی حکومت تھی جو بعد میں تباہ ہوئی۔ بہرحال  شنواہ گڈی خیل کا نمبر دار سردار احمد خان ہے اور وہ بھی اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ گڈی خیل نیازی ہیں مگر خٹکوں کے علاقے میں رہنے کی وجہ سے اب یہ خٹک کہلوانے لگے ہیں..
میانوالی میں گڈی خیل شہباز خیل اور بلوخیل قبیلہ کے ساتھ آباد ہیں۔گڈی  خیلوں کی شاخ 
دلیل خان کی اولاد یعنی دلو خیل شہباز خیل میں آباد ہوگئی جو موضع احمد خان والہ میں بھی آباد ہیں.
گڈی خیلوں میں سے جناب عبدالغفور خان نیازی نے گڈی خیلوں پر انفرادی سطح پر کافی کام کیا ہے
جن کے کام سے جناب اقبال خان نیازی نے بھی استفادہ حاصل کیا..

مشہور شخصیات؛

عبدالغفور خان نیازی،کرنل(ر) امان اللہ خان نیازی، ایڈوکیٹ عبدالستار خان نیازی، چراغ احمد خان نیازی (ڈائریکٹر ایگریکلچر)
ڈاکٹر ممتاز احمد خان نیازی (سرجن)

ذیلی شاخیں؛

گڈی خیل، دلو خیل، شیری خیل، جعفر خیل،وغیرہ

نوٹ؛

گڈی خیل بہت بڑا قبیلہ ہے جسکی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے لیکن بدقستمی سے اس قبیلے کے شجرے ترتیب نہیں دئیے جا سکے۔یہ بات یاد رہے کہ زیر دستیاب شجرہ جات صرف وہ ہیں جو تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مؤلف حاجی اقبال خان نیازی صاحب مرحوم نے اپنی کوشش سے اکھٹے کئے یا جن لوگوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کر شجرے بنا کر ان تک پہنچائے.ان شجروں کو قطعی طور پر مکمّل نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ چند سو افراد کے شجرے ہیں جبکہ قبیلے کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے..شنواہ گڈی خیل گاؤں کے شجرے مکمل مطلوب ہیں۔ اگر کسی کا زیر دستیاب شجرے میں نام موجود نہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ  گڈی خیل نہیں. بلکہ یہ انتہائی محدود افراد کے شجرے ہیں جو مؤلف کو دستیاب ہوئے وہ شامل کردیئے۔اگر کوئی آرٹیکل میں مزید معلوت کا اضافہ کروانے کا متمنی ہے یا کوئی تصحیح درکار ہے یا کسی معروف شخصیت کی تصویر شامل کروانا چاہتا ہے تو ہمیں نیچے کمنٹ کریں یا فیس بک پیج نیازی پٹھان قبیلہ پر انبکس کریں شکریہ

ایڈمن نیازی پٹھان قبیلہ

www.NiaziTribe.org


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

8 تبصرے “شجرہ و تاریخ قبیلہ گُڈی خیل۔۔۔

  1. محترم ایڈمن، آپ کی کاوش بہت اچھی ہے. اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو

      1. مجھے شنوہ گڈی خیل کا سارہ ڈیٹئل چاہئے ۔
        شنوہ گڈی خیل پیران کا سارہ معلومات چاہیے

  2. خان شعیب حسن خان نیازی پٹھان گڈیخیل دبئی
    ایڈمن صاحب آپ کی کاوش بہت اچھی ہے مزید اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں فیس بک سے معلومات حاصل کریں اور اس میں شامل کریں شکریہ اللّٰہ پاک آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں