شجرہ و تاریخ قبیلہ وتہ خیل..


تعارف؛

قبیلہ وتہ خیل ضلع میانوالی میں آباد نیازی قبائل کی ایک مشہور و معروف شاخ ہے اس قبیلے نے بیشمار مقتدر افراد پیدا کئے ہیں..

تاریخ؛

قبیلہ وتہ خیل کا شجرہ وتہ خان نیازی بن ورجھ بن ادریس سے سرہنگ تک جاتا ہے جو آگے نیازی قبیلے کی شاخ خاکو سے جا ملتا ہے..

ڈاکٹر شیر افگن نیازی


قبیلہ وتہ خیل بھی دیگر سرہنگ خیلوں کے ساتھ درہ تنگ کو عبور کرکے موجودہ میانوالی میں داخل ہوگیا. کیونکہ نیازی قبائل اؤائل میں خانہ بدوش تھے تبھی اچھی چراگاہوں کی تلاش میں یہ مشرق کی طرف دریا پار کر آئے..
سینہ بہ سینہ روایات کے مطابق یہ قبیلہ سوانس سے ہوتا کوہ نمک سے جنوب مغرب میں دریائے سندھ کے کنارے چلا گیا اور علاقے کو اپنا مقبوضہ بناتا گیا. لیکن پڑوس میں آباد ہونے والے قبیلے بلو خیل و شہباز خیل سے ان کے معمولات میں ناہمواری پیدا ہونا شروع ہوگئی.. حالانکہ اس زمانے میں اس علاقے میں گکھڑ قبائل کا زور تھا.

اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کی ترویج اور بندگان خدا کو راہ ہدایت دکھانے کیلئے جناب میاں علی صاحب کے والد ماجد جناب جلال الدین عرف جلا پیر کو اشاعت اسلام کیلئے یہاں بھیجا. آپ نے اپنا کام اپنے بیٹے میاں علی کے سپرد کیا اور خود بغداد کی راہ لی.. نادر شاہ درانی کے حملوں نے جہاں مغلیہ سلطنت کی چولیں ہلا ڈالیں وہیں میانوالی کے گکھڑوں کو بھی ناقابل برداشت نقصان پہنچایا یوں سلطان سہالت خاں گکھڑ اور سلطان مقرب گکھڑ کی حکومت اختتام کو پہنچی… رہی سہی کسر احمد شاہ ابدالی کے حملوں میں نکل گئی. کیونکہ نیازی بطور پٹھان احمد شاہ ابدالی بابا کے حمایتی تھے اور انکے ایما پر وتہ خیلوں نے گکھڑوں کو ہراساں کرنا شروع کردیا وتہ خیلوں نے موضع ہمت شاہ والا کے مقام پر موجود گکھڑوں کے گڑھ معظم نگر پر دھاوا بول دیا اور قبضہ کرلیا.. جو کہ انتہائی زرخیز علاقہ تھا مگر بلو خیلوں سے ناچاقی کے سبب بلو خیل فصلوں کو اٹھانے میں رکاوٹ پیدا کرتے. اس طرح وتہ خیلوں کے بلو خیلوں سے جھگڑے بڑھ گئے…

کرنل نسیم نیازی سابقہ ایم پی اے


علاقائی روایات کے مطابق اس صورتحال میں کیونکہ وتہ خیلوں کا پلڑا کمزور پڑ رہا تھا تو انھوں نے بھچر لوگوں اپنے ساتھ ملا لیا. جس کا طعنہ آج بھی لوگ وتہ خیلوں کو دیتے ہیں.. بہرحال جب انگریز کی حکومت یہاں آئی تو انگریز نے اس خانہ جنگی کو ختم کرنے کیلئے میاں علی صاحب اور بلوٹ شریف کے سادات گھرانوں کو استعمال کیا. انگریز گورنر البرٹ لارنس نے ان دو خانوادہ کو اس لیے استعمال کیا کیونکہ نیازی آل رسول کی بہت عزت و تکریم کرتے تھے. بعدازاں تصفیہ کے طور پر میانوالی شہر کو نیوٹرل پوائنٹ تصور کیا گیا اور چاہ میانہ سے لیکر ہمت شاہ والے رقبے جات جن پر بلو خیل و وتہ خیل قبائل باہم دست و گریباں تھے میاں علی صاحب کی اولاد کو دے دئیے گئے…

شخصیات؛

وتہ خیل قبیلہ انتہائی مردم خیز قبیلہ ہے وتہ خیل قبیلہ میں درج ذیل معروف شخصیات گزری ہیں..
ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی (سابقہ وفاقی وزیر قانون)
امجد خان نیازی (چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع)

امجد علی خان نیازی


علی حیدر نور خان نیازی،سردار رفیق خان نیازی
کرنل نسیم خان نیازی، تحصیلدار شاہ ولی خان نیازی، ائیر کموڈور غلام مصطفیٰ خان نیازی، ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی (سابقہ چیف سیکرٹری پنجاب)، حبیب اللہ خان نیازی (سابقہ ڈی آئی جی پولیس)
ڈاکٹر شیر گل خان نیازی، ایڈیشنل سول جج عارف خان نیازی، ایڈیشنل سول جج ظفر اللہ خان نیازی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں..

ذیلی شاخیں؛

وتہ خیل قبیلہ مزید آگے کئی شاخوں میں منقسم ہے وہ درج ذیل ہیں.
راجو خیل، جہان خیل، دمو خیل، سہراب خیل، شاہو خیل، اشپر خیل، کالے وتہ خیل، راشے، ہاتھی خیل، سرمست خیل، ہزارے خیل، ولیدڑے، میرازلی خیل، گیدڑ خیل،سونے خیل، گل خان خیل، منگلے خیل، دریہ خیل، روزی خیل، اگر خیل، وغیرہ شامل ہیں..

نوٹ؛

یہ بات یاد رہے کہ زیر دستیاب شجرہ جات صرف وہ ہیں جو تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مؤلف حاجی اقبال خان نیازی صاحب مرحوم نے اپنی کوشش سے اکھٹے کئے یا جن لوگوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کر شجرے بنا کر ان تک پہنچائے.ان شجروں کو قطعی طور پر مکمّل نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ چند سو افراد کے شجرے ہیں جبکہ قبیلے کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے.. اگر کسی کا زیر دستیاب شجرے میں نام موجود نہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ نیازی نہیں یا وتہ خیل نہیں. بلکہ یہ محدود افراد کے شجرے ہیں جو مؤلف کو دستیاب ہوئے وہ شامل کردیئے۔۔اگر کوئی آرٹیکل میں مزید معلوت کا اضافہ کروانے کا متمنی ہے یا کوئی تصحیح درکار ہے یا کسی معروف شخصیت کی تصویر شامل کروانا چاہتا ہے تو ہمیں نیچے کمنٹ کریں یا فیس بک پیج نیازی پٹھان قبیلہ پر انبکس کریں شکریہ

ایڈمن نیازی پٹھان قبیلہ

www.NiaziTribe.org

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “شجرہ و تاریخ قبیلہ وتہ خیل..

  1. وتہ خیل کی شاخ خانزمان خیل قبیلے پر بھی نوٹ لکھیں۔ایک اہم قبیلہ ہے اور ایک نامور قبیلہ ھے

  2. احمد نواز خان ہزارے خیل
    اسلم خان ہزارے خیل
    مرحوم ربنواز خان ہزارے خیل
    مواز والہ موچھ میانوالی

  3. وتہ خیل میں دریہ خان نور خان فقیر ہ خاں (درستگی فقیرہ نہیں فقیر خان ہے اور مشہور فقیریہ سے ہوئے فقیریے خیل) نیازی جعفر خان (درستگی ظافر خان ہے جعفر نہیں ظافر خیل اسی سے مشہور ہیں)

    ظافر کو تین بیٹے اگر جن کا ذکر آگیا ہے اور دوسرے دو بیٹے مظفر اور صدر ہیں
    مظفر کی اولاد انور خان آڑھتی نائب صدر انجمن تاجران رہے ہیں اور گلمیری کے چھچھڑ ہیں
    صدر خان کی اولاد عوامی فوٹو سٹوڈیو والے عباس خان، اسد خان وغیرہ اور حیات خان جو کیسٹس ریکارڈنگ کا کام کرتے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں