نیازی کون ہیں؟


نیازی افغانوں / پشتونوں جنھیں پٹھان بھی کہتے ہیں کا ایک معروف قبیلہ ہے ویسے تو یہ پاکستان، افغانستان، ہندوستان وغیرہ ممالک میں آباد ہے لیکن اکثریت افغانستان اور پاکستان کے ممالک میں تقریباً ہر جگہ کچھ نہ کچھ آباد ہیں جبکہ میانوالی پاکستان انکی سب سے بڑی آبادی سمجھی جاتی ہے. دوسری طرف میانوالی میں نیازیوں کے علاوہ دیگر اقوام بھی آباد ہیں. جیسے خٹک پٹھان بلچ پٹھان ،سادات، اعوان، جٹ،بلوچ، پیشہ ور اقوام اور دیگر کئی اقوام کی بھی محدود آبادکاری ہے…
میانوالی سے باہر دوسرے علاقوں کے زیادہ تر لوگوں کو صرف میانوالی کے نیازیو کا ہی علم ہے بقیہ اقوام کی زیادہ معلومات نہیں. اس وجہ یہ ہے کہ نیازیوں نے دیگر اقوام کی نسبت میانوالی کی زیادہ پہچان بنائی…
تبھی باہر کے لوگ میانوالی ضلع کے ہر باسی کو نیازی سمجھتے ہیں. کافی لوگ تصحیح کرا دیتے ہیں. بھائی ہم نیازی نہیں بلکہ فلاں قوم سے تعلق رکھنے والے ہیں. لیکن کچھ انجانے میں اپنی تصحیح اپنی کم علمی کی بنیاد پر نہیں کراتے جبکہ کچھ جان بوجھ کر بھی اپنے آپ کو نیازی کہلواتے ہیں کیونکہ وہ احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں وہ سمجھتے ہیں نیازی کہلوانے سے کوئی سرخاب کے پَر لگا جائیں گے. لیکن ایسا کچھ نہیں.. بلکہ یہ انتہائی غیر اخلاقی اور گناہ کی بات ہے. اپنا نسب اس قوم سے جوڑنا جس سے تعلق نہیں، گناہ ہے اسکی ممانعت ہے… ویسے دنیاوی معاملات میں بھی یہ جعلسازی یعنی Piracy کے زمرے میں آتا ہے جو کہ پوری دنیا میں ایک سنگین جرم مانا جاتا ہے ….
لیکن اس غلط عمل کے کچھ ذمہ دار نیازی بھی ہیں خاص کر وہ جو احساس برتری کا شکار ہیں….
اللہ تعالیٰ نے قوم اور قبائل شناخت کیلئے بنائے ہیں اب کوئی شخص کسی قوم یا قبیلہ کو برتر اور کسی کو کمتر جانتا ہے وہ انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے… اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے.
سب انسان برابر ہیں یہی اسلام ہمیں سکھاتا ہے. برتری کا معیار صرف اور صرف تقویٰ ہے اور کچھ نہیں…..
خوش رہیں آباد رہیں آمین 🌹

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

10 تبصرے “نیازی کون ہیں؟

  1. بنوں اورسرائے نورنگ میں جو اصل صیال خیل قوم ہیں جو نیازی کے شاخ سے ہے اس کے بارے میں بتائیں

      1. ہم نیازی قوم سے تلوق رکت ہے نام محمد نواز حان نیازی ہے
        ر

اپنا تبصرہ بھیجیں