تعارف؛
میانوالی میں بہت بڑے بڑے نیازی قبائل آباد ہیں جنمیں سے ایک قبیلہ یاروخیل بھی ہے.
تاریخ؛
یاروخیل تاجے خیلوں،الیاسی خیلوں اور غلبلیوں کے کزن ہیں یارو خیل قبیلہ ماضی میں سوانس پر آباد تھا وقت کے ساتھ ساتھ یہ قبیلہ دریائے سندھ کے کنارے آباد ہوا اور اب پورے میانوالی میں پھیل چکا ہے. یاروخیل قبیلہ دراصل یاربیگ اور لعل بیگ ان دونوں کی اولاد پر مشتمل ہے
نتن خیل جو پہلے بٹن خیل کہلاتے تھے اور ارنی خیل کی ذیلی شاخ ہیں اب ان کی پہچان بھی یاروخیل قبیلہ ہے.
یاروخیل قبیلے کے لوگ کم نمائشی اور جنگجو ہیں۔اگر جہاد کشمیر کی بات کی جائے تو اس قبیلے کے جوانوں نے بھر پور حصہ لیا ہے۔
اس قبیلے کے لوگ اونچے قدوں کے مالک ہیں جو انسانی خوبصورتی کی پہچان ہیں۔یارو خیل قبیلہ اس وقت یاروخیل کچہ بیرولی کرم خیلاوالہ تھل پر اباخیل اور چھدرو کے سا تھ آباد ہے۔اقبال خان تاجہ خیل لکھتے ہیں کہ ڈلا خان المعروف سلطان سانگ قبیلہ یارو خیل کا سردار تھا. جو کہ تاجہ خیلوں کا عم زاد تھا. ایک بار ابا خیلوں کے کچھ لوگوں نے تاجہ خیلوں کے ایک سرکردہ شخص کو قتل کرنا چاہا مگر سردار ڈلا خان نے اس کو بچایا جس کی مناسبت سے قصبہ ڈلا خانووالا ہے. اس جگہ کیونکہ بیر کے درختوں کی بہتات تھی. جس کی وجہ سےاس جگہ کو بیر والی کہا جانے لگا کو بعد میں بگڑ کر بیرولی ہوگیا.جہاں پر اب ریلوے اسٹیشن بیرولی واقع ہے۔
شخصيات :
ڈاکٹر عمرخان یاروخیل اریگیشن سیکرٹری برطانیہ،ڈاکٹر عبدالرحمن خان یاروخیل سی ڈی اے ڈائریکٹر،ہدایت اللہ خان یاروخیل ڈاٸریکٹر ماٸن اینڈ منرل،
برگیڈئیر عبیداللہ خان،سردارامیر عبداللہ خان یاروخیل سپرنٹنڈنٹ آفیسر میانوالی ، سٹی،نمبردار یعقوب خان یاروخیل،حاجی عنایت اللہ خان،ایڈووکيٹ حقداد خان یاروخیل،ہدایت اللہ خان سکواڈرن لیڈر فضائیہ،حیات اللہ خان گوڈل یاروخیل،ظفراللہ خان گوڈل یاروخیل،مہرخان کرم خیل یاروخیل وغیرہ
ذیلی شاخیں؛
عظمت خیل، عزیز اللہ خیل، گلن خیل، خنان خیل، عمری خیل، دولت خیل، بیکی خیل، بہادر خیل، ڈلے خیل، کرم خیل، رملی خیل، بلند خیل، روشن خیل، شادی بیگ خیل، خانو خیل وغیرہ.
نوٹ؛
یہ بات یاد رہے کہ زیر دستیاب شجرہ جات صرف وہ ہیں جو تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مؤلف حاجی اقبال خان نیازی صاحب مرحوم نے اپنی کوشش سے اکھٹے کئے یا جن لوگوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کر شجرے بنا کر ان تک پہنچائے.ان شجروں کو قطعی طور پر مکمّل نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ چند سو افراد کے شجرے ہیں جبکہ قبیلے کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے.. اگر کسی کا زیر دستیاب شجرے میں نام موجود نہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ نیازی نہیں یا یارو خیل نہیں. بلکہ یہ انتہائی محدود افراد کے شجرے ہیں جو مؤلف کو دستیاب ہوئے وہ شامل کردیئے۔اگر کوئی آرٹیکل میں مزید معلوت کا اضافہ کروانے کا متمنی ہے یا کوئی تصحیح درکار ہے یا کسی معروف شخصیت کی تصویر شامل کروانا چاہتا ہے تو ہمیں نیچے کمنٹ کریں یا فیس بک پیج نیازی پٹھان قبیلہ پر انبکس کریں شکریہ
تحریر میں تعاون پر ثاقب خان نیازی کا شکریہ۔
ایڈمن نیازی پٹھان قبیلہ
www.NiaziTribe.org
Bhai Yaru khel pora karain
السلام و علیکم جناب برادرم۔آپ آرٹیکل میں جو معلومات شامل کروانا چاہتے ہی وہ لکھ کر ہمیں بذریعہ ای میل یا فیس بک پیج کے انبکس میں فراہم کریں۔ہم اضافہ کر دیں گے۔
قبیلہ یاروخیل کی شاخ نتن خیل کا بالکل بھی ذکر نہیں مل رھا حلانکہ کہ نتن خیل بہت زیادہ تعداد میں ھیں جن میں بہت سے بھکر چک نمبر 60 ، 61 میں اور کچھ میانوالی مدادخیل کے ساتھ بڑی تعداد میں آباد ھیں ۔۔۔
نا ان کا شجرہ ھے اور نہ ھی تاریخ ۔۔۔