تعارف؛
قبیلہ مندہ خیل بنوں میانوالی روڈ پر کمر مشانی کے قریب دریائے سندھ کے مغربی کنارے آباد ہے جبکہ کچھ حصہ دریائے سندھ کے مشرقی کنارے بھی آباد ہے.
تاریخ ؛
قبیلہ مندہ خیل دراصل موشانی قبیلہ کی ذیلی شاخ ہے. پرانے ریکارڈ میں مندہ کی بجائے مندرہ خیل لکھا ملتا ہے. جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مندرہ بعدازاں مختصر ہوکر مندہ رہ گیا. مشانی قبیلہ کی شاخ ہونے کی وجہ سے اس کی ابتدائی تاریخ تو وہی ہے جو کہ مشانی قبیلہ کی ہے. مندہ خیل قبیلہ چونکہ اب الگ شناخت اور یونین کونسل رکھتا ہے تبھی اس کا ذکر بھی اب الگ کیا جارہا ہے.یاد رہے کہ کمر مشانی کا قبیلہ ماندر خیل الگ شاخ ہے۔
مندہ خیل قبیلہ کی تاریخ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس قبیلے کے سورماؤں کا ذکر مروت قبیلہ کی رزمیہ شاعری مروتو کسرانو میں بھی کئی بار آیا ہے. جس شہباز خان اور صورت خان مندہ خیل کا ذکر ملتا ہے جنھوں نے مروتوں کے خلاف جنگوں میں جرات مندی کا مظاہرہ کیا جس کو مروت شعراء نے بھی سراہا. اسی طرح ایک اور مندہ خیل سردار مہرجنگ خان نیازی کا بھی ذکر ملتا ہے جس کے بارے میں مروت شاعر کہتا ہے کہ مہر جنگ خان کی دلیری و شجاعت کے چرچے شاہان کابل کے درباروں تک سنے جاتے ہیں.
بلاشبہ ماضی میں جب مغربی محاذ پر بلخصوص عیسٰی خیلوں پر مشکل وقت آتا تو تمام نیازی اکھٹے مل کر لڑتے تھے مگر موشانی قبیلہ کے لوگ پیش پیش ہوا. کرتے تھے.
مندہ خیل قبیلہ کے کچھ گھرانے جو سکھوں کے زمانے میں مندہ خیل کو چھوڑ کر لکی مروت کے علاقے ابا خیل میں بھی آباد ہوئے. لیکن وہاں ابھی یہ مندرہ خیل کہلاتے ہیں.. اسی طرح کوہاٹ کے علاقے مندہ خیل میں آباد نیازی بھی غالباً انھی مندہ خیلوں سے ہونگے جو کسی مشکل زمانوں میں وہاں جا کر آباد ہوئے..
گندہ یا توحید آباد؛
مشرقی کنارے پر آباد مندہ خیل قبیلہ کی آبادی کو گندہ کہتے ہیں جہاں دیگر داؤد خیل قبیلہ کی زمینات بھی موجود ہیں. جہاں سے امیر خان عرف میرا گندے والا مفرور بہت مشہور ہوا۔
گندہ دراصل پنجابی کا نہیں بلکہ پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سخت کوشش اور بدلحاظ شخص کے ہوتے ہیں. جبکہ دوسرا لفظ پشتو میں گند کے معنی اتحاد یا گروہ کے بھی ہوتے ہیں. میرے خیال میں اس کو گندہ اس وجہ سے کہتے تھے کہ یہاں داؤد خیل اور مندہ خیل دونوں یک جدی قبائل کی مشترکہ زمینات تھیں. تبھی یہ گندہ کہلایا. بہرحال موجودہ زمانے کے لوگوں نے اس کو پنجابی زبان کے لفظ گندا یعنی میلا کچیلا سمجھ لیا اور اب اس کا نام توحید آباد رکھ دیا ہے..
ذیلی شاخیں؛
دراز خیل،سنگو خیل، باز گل خیل وغیرہ شامل ہیں۔
مشہور شخصیات؛
معلومات درکار ہیں
نوٹ؛
قبیلہ مندہ خیل کے شجرے اور تاریخ پر کافی کام ہونا باقی ہے تمام اہلیان قبیلہ سے التماس ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کریں شکریہ.
اسلام علیکم
سر جو لوگ تحصیل عیسی خیل میں رہتے ہیں اور وہ دیگر اقوام سے تعلق رکھتے ہیں جیسے حجام کمہار ملیار ان کا ریکارڈ یا شجرہ کہاں سے ملے گا میں حجام قوم سے تعلق رکھتا ہوں اور شنید ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے تھانیدار والی لکی مروت سے کوٹ چاندنہ ہجرت کی
مشکل ہے۔ان کا ریکارڈ نہیں ملے گا۔۔
میں تانیہ مندہ خیل میاں
کا شجرہ کی ضرورت ہے اور ہمرہ بابا جی پیرہ کون ہے
حاجی پیر بابا بلچ پٹھان تھے