تعارف؛
قبیلہ تری خیل میانوالی میں آباد نیازی پٹھانوں کا ایک مشہور و معروف قبیلہ ہے اس نے کافی نامور شخصیات کو پیدا کیا ہے. اس حصہ میں ہم محب خیلوں کے علاوہ تری خان کی تمام اولاد کا تذکرہ کریں گے. محب خیلوں کا تذکرہ الگ سے کیا جائے گا..
تاریخ؛
تری بن زکو بن بھرت کے دو بیٹے تھے ایک بھرت ثانی دوسرا محب خان..
یہاں پر بھرت ثانی زیر بحث ہوگی..
تری خیل، ممکزئی اور علی خیل (چھدرو والے بشمول تارو خیل ) دراصل تین بھائیوں کی اولاد ہیں..
اقبال خان نیازی صاحب کے مطابق جب دیگر سرہنگ قبائل لکی مروت سے براستہ درہ تنگ مشرق کی طرف نکلے تو تری خیلوں نے اولین پڑاؤ عیسٰی خیلوں سے شمالی جانب پہاڑوں کے دامن میں ڈالا یہیں سے کچھ لوگ ہجرت کرکے موجودہ کرک، ہنگو اور کوہاٹ تا پشاور چلے گئے. بعد میں تری خیل قبیلہ نے دریائے سندھ کو عبور کیا اور کوہ نمک میں بمقام غنڈی آباد ہوئے. یاد رہے کہ غنڈی دراصل پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی پہاڑ کی چوٹی کے ہیں. تری خیل قبیلہ بھی دیگر پشتون قبائل کی طرح شروع میں خانہ بدوش کوچی تھا.
اس زمانے میں یہاں پر گکھڑ، جٹ، اعوان و دیگر پنجابی و سرائیکی بولنے والی اقوام کا قبضہ تھا.. لیکن احمد شاہ درانی کے حملوں کے دوران کیونکہ نیازی پشتون اس کے حلیف اور لشکری تھے تبھی یہاں سے پیش رو اقوام کی بالادستی کو ختم کردیا گیا اور غنڈی تا روکھڑی سارا علاقہ نیازی قبیلے کی ذیلی شاخ تری خیلوں کی عملداری میں آگیا. جبکہ تری خان کے بھائی علی خیل نے چھدرو کو اپنا مستقرر بنایا جبکہ ممکزئی دونوں بھائیوں کے درمیان تقسیم ہوکر پھیل گئے. کچھ ممکزئی روکھڑی و تری خیل میں تو کچھ چھدرو میں آباد ہوئے..
تری خیل قبیلہ میں اٹھارہویں صدی میں سردار ہاتھی خان اور سردار دلیل خان نامور ہوئے جنھوں نے درانی حکومت کے زمانے میں تری خیلوں کے وجود کو یہاں پر استحکام بخشا..
شخصیات؛
یوں تو تری خیل ایک مردم خیز قبیلہ ہے جس نے لاتعداد نامور شخصیات پیدا کی ہیں جنھوں نے علاقائی اور ملکی سطح پر نہ صرف تری خیل بلکہ پورے نیازی قبیلے کا نام روشن کیا ہے.
میجر جنرل جاوید سلطان خان نیازی شہید پاکستانی فوج کے دوسرے جنرل تھے جنھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت حاصل کی. یہ بات یاد رہے کہ ہشتگردی کے خلاف جنگ میں تین جنرل شہید ہوئے جن میں سے دو کا تعلق نیازی قبیلے سے تھا. اسکے علاوہ یہ شخصیات ہیں.
کرنل حسن خان، عطر خان نیازی (رئیس آف دلیوالی) ڈاکٹر عصمت اللہ خان نیازی، برگیڈیر عطاء اللہ خان نیازی، کرنل ضیاء اللہ خان، کرنل اکرام اللہ خان، میجر سلطان خان برگیڈیر ڈاکٹر شاہد سلطان خان، برگیڈیر سلطان خان نیازی, کیپٹن عالم خان نیازی (ملٹری کراس)، کرنل ڈاکٹر محمد اکبر خان نیازی، ڈاکٹر مہر خان نیازی, احمد خان نیازی سونے خیل، سہراب خان سونے خیل، ایڈووکیٹ عرفان الحسن خان وغیرہ شامل ہیں..
ذیلی شاخیں؛
یاد رہے کہ یہاں صرف بھرت ثانی کی اولادوں کا زکر ہے محب خان کا الگ حصہ میں ذکر ہوگا.
درو خیل، مستی خیل، ملک خیل، نور خان خیل، قلندری خیل، سمندی خیل، بیگو خیل، خانزادہ خیل، اگر خیل، گلزار خیل،ہمایوں خیل، گدائی خیل، ارسلا خیل، حسن خیل، زادے خیل، کمال خیل، اختیار خیل، الہہ داد خیل، اٹلی خیل، حسن خیل، رشیدو خیل، شیرے خیل، ہندالی خیل، مہرے خیل، عمرے خیل، سعداللہ خیل، سونے خیل، وغیرہ شامل ہیں..
نوٹ؛
یہ بات یاد رہے کہ زیر دستیاب شجرہ جات صرف وہ ہیں جو تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مؤلف حاجی اقبال خان نیازی صاحب مرحوم نے اپنی کوشش سے اکھٹے کئے یا جن لوگوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کر شجرے بنا کر ان تک پہنچائے.ان شجروں کو قطعی طور پر مکمّل نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ چند سو افراد کے شجرے ہیں جبکہ قبیلے کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے.. اگر کسی کا زیر دستیاب شجرے میں نام موجود نہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ نیازی نہیں یا تری خیل نہیں. بلکہ یہ انتہائی محدود افراد کے شجرے ہیں جو مؤلف کو دستیاب ہوئے وہ شامل کردیئے۔اگر کوئی آرٹیکل میں مزید معلوت کا اضافہ کروانے کا متمنی ہے یا کوئی تصحیح درکار ہے یا کسی معروف شخصیت کی تصویر شامل کروانا چاہتا ہے تو ہمیں نیچے کمنٹ کریں یا فیس بک پیج نیازی پٹھان قبیلہ پر انبکس کریں شکریہ
ایڈمن نیازی پٹھان قبیلہ
www.NiaziTribe.org
نندری خیل قبیلے کا شجرہ بیان نہیں کیا گیا
نندری خیل (غنڈی)
آپ بھیج دیں ہم اپلوڈ کر دیں گے۔۔
حسن خیل قبیلہ میں نورنگی خیل اور گاجروخیل قبیلہ کا ذکر تک نہیں کیا گیا
آپ شجرہ بنا کر بھیج دیں ہم شامل کر دیں گے۔
سر. نور خان خیل میں یہ قبیلے آتے ہیں
دورخیل کچہ پکہ گداہی خیل غنڈی. وزیر خیل غنڈی اور ڈیرہ وزیرخیلاں والہ غنڈی کڑکانے خیل اگر خیل مستی والہ . مستی خیل تری خیل .گلبازی خیل .مہانے خیل .ہمایوخیل سمندی والہ وغیرہ .سر میرا یہ سجرہ آپلوڈ کر دو .مجھے ملک خیل کے سجرہ کا بھی معلوم ہے
سر جی ہمارے دو بھاٸیوں کا نام نہیں ہے قوم کمال خیل مستی والا جُو سلطان بھاٸی طرف سے نام دٸیے گے تھے ہم شفإاللہ خان کے دو بیٹے ہے عاطف خان اور ثاقب خان سر جی یہ دو درجہ کر دو مہربانی ہو گی بہت بہت
اگرخیل کا شجرہ نسب بھیجے شکریہ
Atta ulllah khan so faiz ullah khan gulzar khel tari khel