شجرہ و تاریخ قبیلہ بہرام خیل۔۔۔


تعارف؛

بہرام خیل قبیلہ بکھرا ہوا قبیلہ ہے جو داؤد خیل اور میانوالی میں آباد ہے.

تاریخ؛


قبیلہ بہرام خیل بہرام بن مند بن ادریس بن عالی خان بن سرہنگ کی ایک شاخ ہے یہ بھی دیگر سرہنگ قبائل کے ساتھ پرگنہ کچھی موجودہ میانوالی میں آیا. میانوالی شہر میں یہ لوگ بلو خیل قبیلہ کے حلیف رہے جبکہ داؤد خیل گاؤں میں داؤد خیل قبیلہ کے ساتھ بودوباش اختیار کی.


اقبال نیازی لکھتے ہیں کہ بہرام خیل قبیلہ پڑھا لکھا اور خوشحال قبیلہ ہے مگر اپنی تاریخ سے ناواقف ہے انکی عدم دلچسپی کے باعث انھیں شجرہ جات مرتب کرنے میں بہت دقت پیش آئی لیکن کافی کوششوں کے باوجود جن افراد سے بھی رابطہ کیا وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کرپائے..
داؤد خیل کے بہرام خیلوں کی بھی وہی صورتحال ہے جو میانوالی شہر کے بہرام خیلوں کی ہے وہ بھی اپنی تاریخ سے ناواقف ہیں..

شخصیات؛


بہرام خیلوں میں درج ذیل شخصیات نامور ہوئی ہیں.
امیر احمد خان نیازی (سیکرٹری زراعت مغربی پاکستان)
عمران خالد نیازی (جنرل مینجر کوکا کولا ساؤتھ ایشیا)
ڈاکٹر خسرو خان نیازی (سعودی عرب)
اقبال خان نیازی (ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، شعیب خان نیازی (ریڈیو پاکستان)

ذیلی شاخیں؛


بہرام خیل ایک چھوٹا سا قبیلہ ہے اس کی مزید شاخیں ابھی تک وجود میں نہیں آئیں۔


نوٹ؛

یہ بات یاد رہے کہ زیر دستیاب شجرہ جات صرف وہ ہیں جو تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مؤلف حاجی اقبال خان نیازی صاحب مرحوم نے اپنی کوشش سے اکھٹے کئے یا جن لوگوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کر شجرے بنا کر ان تک پہنچائے.ان شجروں کو قطعی طور پر مکمّل نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ چند افراد کے شجرے ہیں جبکہ قبیلے کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے.. اگر کسی کا زیر دستیاب شجرے میں نام موجود نہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ نیازی نہیں یا بہرام خیل نہیں. بلکہ یہ محدود افراد کے شجرے ہیں جو مؤلف کو دستیاب ہوئے وہ شامل کردیئے۔اگر کوئی آرٹیکل میں مزید معلوت کا اضافہ کروانے کا متمنی ہے یا کوئی تصحیح درکار ہے یا کسی معروف شخصیت کی تصویر شامل کروانا چاہتا ہے تو ہمیں نیچے کمنٹ کریں یا فیس بک پیج نیازی پٹھان قبیلہ پر انبکس کریں شکریہ

ایڈمن نیازی پٹھان قبیلہ

www.NiaziTribe.org


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

13 تبصرے “شجرہ و تاریخ قبیلہ بہرام خیل۔۔۔

  1. بہرام خیل دولےوالا بھکر۔جو کے بہت شاخوں میں بٹا ہوا ھے۔نزلی خیل (بہرام خیل) کملی خیل۔
    سوان خیل ۔ٹکوچی۔مشینی ۔سب بہرام خیل ہن ۔سب کو لکب ملے ھوے ھن۔

      1. سر میرا نام نعیم اللہ خان والد غلام مرتضیٰ خان ہے ہم پانچ بھائی ہیں کفایت اللہ خان حمایت اللہ خان انعام اللہ خان کلیم اللہ خان نعیم اللہ خان
        ہم داود خیل کے بہرام خیل ہیں ہمیں اپنے شجرہ کے بارے میں کچھ نہیں پتا سر آپ مجھے تھوڑا سا گائیڈ کردیں کہ ہم اپنا شجرہ کہاں سے اور کیسے نکلوا سکتے ہیں اس کے بعد میں آپکو سارے ڈیٹیل نکلوا کے بھیج دوں گا اگر ہو سکے تو آپنا نمبر بھی شیئر کردیں شکریہ
        میرا پرسنل اینڈ واٹسپ نمبر
        03035097095

  2. سر میرا نام نعیم اللہ خان والد غلام مرتضیٰ خان ہے ہم پانچ بھائی ہیں کفایت اللہ خان حمایت اللہ خان انعام اللہ خان کلیم اللہ خان نعیم اللہ خان
    ہم داود خیل کے بہرام خیل ہیں ہمیں اپنے شجرہ کے بارے میں کچھ نہیں پتا سر آپ مجھے تھوڑا سا گائیڈ کردیں کہ ہم اپنا شجرہ کہاں سے اور کیسے نکلوا سکتے ہیں اس کے بعد میں آپکو سارے ڈیٹیل نکلوا کے بھیج دوں گا اگر ہو سکے تو آپنا نمبر بھی شیئر کردیں شکریہ
    میرا پرسنل اینڈ واٹسپ نمبر
    03035097095

  3. ہماری قوم ہزارے خیل ہے جو کہ مواز والہ میں اور وانڈھی لوہاراں والی میں آباد ہے

  4. ہماری قوم ہزارے خیل ہے جو کہ مواز والہ میں اور وانڈھی لوہاراں والی میں آباد ہیں

  5. سر ہم عمر خان کی اولا ہیں ہمارے داد کے والد کا نام موجود نھیں جو خان محمد نواز تھا ان کے والد کا نام عمر خان تھا میرے پاس داد کے ابو کا شناختی کارڈ موجود ہے باقی میں آپ کو تمام بتا دو گا

  6. سر ہم عمر خان کی اولا ہیں ہمارے داد کے والد کا نام موجود نھیں جو خان محمد نواز تھا ان کے والد کا نام عمر خان تھا میرے پاس داد کے ابو کا شناختی کارڈ موجود ہے باقی میں آپ کو تمام بتا دو گا

  7. قبیلہ بہرام خیل کی شاخ غیرت خان بن عمر خان سے متعلق ہمارے پاس قلمی شجرے، قانونی بندوبست 1878ء، سرکاری ریکارڈ بھی موجود ہے۔ تاریخِ نیازی قبائل میں ان کا شجرہ نہایت مختصر آیا ہے، جب کہ اس شاخ کا تفصیلی شجرہ مرتب کر چکا ہوں اور تحقیقی و جامع مقالہ لکھ رہا ہوں، جوں ہی مکمل ہوتا ہے تو پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں