شجرہ و تاریخ قبیلہ عمر خیل

تعارف؛

قبیلہ عمر خیل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی شمالی تحصیل پہاڑ پور میں کوہ خیسور سے ملحقہ علاقے جھوک ڈبری، عمر خیل کچہ، کڑی خیسور و دیگر جگہوں پر آباد ہے.

تاریخ؛

تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مصنف اقبال خان نیازی صاحب کے مطابق قبیلہ عمر خیل دراصل عیسٰی خیل قبیلہ کی ایک ذیلی شاخ ہے جو کہ سکھا شاہی کے زمانے میں عیسٰی خیل سے نقل مکانی کرکے کوہ خیسور میں آکر آباد ہوئی.
جب انگریزوں کے ساتھ عیسٰی خیلوں نے ملکر سکھوں کو شکست دی تو علاقے میں امن قائم ہوگیا تبھی عمر خیل بھی کوہ خیسور سے نکل کر میدانی کچہ کے علاقے میں آباد ہوگئے.
لیکن دوسری طرف تواریخ ڈیرہ اسمعیل خان مصنف چرن جیت لعل، حیات افغانی اور گزٹیر آف ڈیرہ اسمعیل خان اور میجر ریورٹی کے مطابق یہ عمر خیل نیازی نہیں بلکہ پڑنگی لودی کی شاخ ہیں۔کچھ کے مطابق یہ خیسور قبیلہ کی شاخ ہیں۔عمر خیلوں میں اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے۔جہاں کچھ نیازی ہونے کے دعویدار ہیں تو وہیں کچھ خیسور سے بھی تعلق کا دعویٰ رکھتے ہیں جبکہ کچھ ان دونوں قبائل کی بجائے خود کو براہ راست پڑنگی لودی کی شاخ بتلاتے ہیں۔

شخصیات؛

غلام شبیر خان ، عبدالغفار خان 

ذیلی شاخیں؛

برہ خیل، شیری خیل، جھنگی خیل وغیرہ

نوٹ:

عمر خیل بہت بڑا قبیلہ ہے جسکی آبادی سینکڑوں  افراد پر مشتمل ہے لیکن یہ بات یاد رہے کہ زیر دستیاب شجرہ جات صرف وہ ہیں جو تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مؤلف حاجی اقبال خان نیازی صاحب مرحوم نے اپنی کوشش سے اکھٹے کئے یا جن لوگوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کر شجرے بنا کر ان تک پہنچائے.ان شجروں کو قطعی طور پر مکمّل نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ چند افراد کے شجرے ہیں جبکہ قبیلے کی آبادی کثیر افراد پر مشتمل ہے..اگر کوئی آرٹیکل میں مزید معلوت کا اضافہ کروانے کا متمنی ہے یا کوئی تصحیح درکار ہے یا کسی معروف شخصیت کی تصویر شامل کروانا چاہتا ہے تو ہمیں نیچے کمنٹ کریں یا فیس بک پیج نیازی پٹھان قبیلہ پر انبکس کریں شکریہ

ایڈمن نیازی پٹھان قبیلہ

www.NiaziTribe.org

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شجرہ و تاریخ قبیلہ عمر خیل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں