نیازی قبیلے کی عہد حاضر کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات..


قیام پاکستان سے لیکر موجودہ زمانے تک نیازی قبیلے کی چار ایسی نابغہ روزگار ہستیاں گزری ہیں جنھوں نے پاکستان کی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑیں ہیں جنھیں اس تمام خطہ پاک و ہند میں بھی شہرت حاصل ہوئی .. پاکستان کا شائد ہی کوئی فرد ہو جو انھیں نہ جانتا ہو..یعنی یہ ربع افراد بین الاقوامی تشخص رکھتے ہیں.


1۔مولانا عبدالستار خان نیازی۔

مختصر ذاتی تعارف؛
مولانا عبدالستار خان نیازی رحمتہ اللہ علیہ، 01 اکتوبر 1915ء میں پیدا ہوئے آپکے والد گرامی کا نام جناب ذوالفقار خان نیازی تھا۔ آپ عیسٰی خیل قبیلہ کی ذیلی شاخ بادین زئی سے تھے.


وجہ شہرت؛
جب بھی تحریک پاکستان اور مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے قیام اور جدوجہد کا ذکر آئے گا آپ کا نام پیش پیش ہوگا.
تحریک نظام مصطفیٰ اور دفاع ختم نبوت کی کی پاکستان میں جب کبھی بات ہوگی آپ کا ذکر جلی حروف میں ہوگا.
جب تک جمیعت علمائے پاکستان کا وجود قائم رہے گا تب تک آپ کا نام تابندہ رہے گا. آپ نے 02 مئی 2001ء ایک میں وفات پائی.

2۔جنرل امیر عبد اللہ خان نیازی۔

مختصر ذاتی تعارف؛
امیر عبداللہ خان نیازی کی پیدائش 1915ء میں میانوالی میں ہوئی. آپ کے والد کا نام اشرف خان تھا آپکا تعلق قبیلہ بلو خیل کی ذیلی شاخ درے خیل سے تھا.


وجہ شہرت؛
آپ پاکستان آرمی کے تھری اسٹار جنرل تھے. جب بھی پینسٹھ کی جنگ میں چونڈہ کے احوال بیان ہونگے ظفروال کے محاذ کی بات ہوگی آپکی جرات مندی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی.
جب کبھی سانحہ مشرقی پاکستان کی بات ہوگی پاکستان کی بقا کیلئے لڑی جانے والی طویل لیکن بدقسمتی سے ناکام جنگ میں آپکی جہد مسلسل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سرنڈر کرنے کے عمل کہ وجہ سے سقوط ڈھاکہ کے مرکزی کرداروں میں آپ کا نام تا ابد آتا رہے گا. بھلے یہ بات اپنی جگہ موجود ہے کہ یہ غیر مقبول فعل ناگزیر حالات کے سبب با امر مجبوری اعلیٰ قیادت کے حکم سرانجام دیا تھا. آپ نے 02 فروری 2004ء میں دار فانی سے کوچ کیا..


3.عمران احمد خان نیازی۔

مختصر ذاتی تعارف؛
آپ 05 اکتوبر 1952 میں خان اکرام اللہ خان نیازی کے گھر لاہور میں پیدا ہوئے آپکا تعلق بلو خیل قبیلہ کی ذیلی شاخ شیر مان خیل قبیلہ سے ہے.


وجہ شہرت؛
آپ کی ابتداء شہرت کرکٹ کے ایک پرکشش اور خوبصورت نوجوان کھلاڑی کے طور پر ہوئی جو میدان میں اپنی اعلیٰ کارکردگی کے مظاہرے سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیتا ہے. حالات اس نہج پر جا پہنچے کہ وہ حسینائیں جو بڑوں بڑوں کو اپنی اداؤں سے لوٹ لیتیں وہ بھی عمران خان پر فریفتہ ہو بیٹھیں.. لیکن اس کے باوجود عمران خان اپنی راہ سے بھٹکے نہیں اور کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو واحد ورلڈ کپ جتوا کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے اور شہرت کا یہ عالم بچے سے لیکر بوڑھے تک عمران خان کا نام زبان پر ہوتا لوگوں نے تو اپنے بچوں کا نام بھی عمران کے نام رکھنے شروع کردیئے.
پھر کرکٹ کو خیر باد کہہ کر ایک اور لازوال کام کی ٹھانی اور فلاحی منصوبہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کی بنیاد رکھ کر دین و دنیا کی کامیابی سمیٹ لی. اس کینسر ہسپتال کا نیٹ ورک آج بھی فراخ دل پاکستانیوں کے تعاون سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے..
اس ناممکن کام کو ممکن بنا کر خان صاحب نے ایک اور مشکل ترین کام پر ہاتھ ڈالا یعنی انصاف، مساوات پر مبنی کرپشن فری پاکستان ایک مضبوط پاکستان…


اس سلسلے میں انھوں نے بائیس سال محنت کی اور پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں.. ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں خان صاحب کے ساتھ ہیں. اللہ تعالیٰ انھیں اس مقصد میں بھی کامیاب و کامران فرمائے جیسے کہ پہلے بھی سرفراز فرمایا..


4۔عطاء اللہ خان نیازی۔

مختصر ذاتی تعارف؛
عطاء خان عیسٰی خیلوی جناب احمد خان نیازی کے گھر 19 اگست 1951ء میں پیدا ہوئے. آپ کا تعلق عیسٰی خیل قبیلہ کی ذیلی شاخ خانزمے خیل سے ہے.


وجہ شہرت؛
لالا لوک موسیقی کے بے تاج بادشاہ ہیں آپ نے ہندکو، پنجابی، سرائیکی، پشتو اور اردو زبان میں ہزاروں گیت گائے ہیں.
ہر عاشق جو ہجر کا مارا ہے اس کا آپ ہی سہارا ہیں.. ٹرک ڈرائیور کی طویل مسافتوں کے ہمراہی آپ کے گانے ہیں.. آپ کی درد بھری آواز کے دیوانے آپ کو سات سمندر پار بھی بلا لیتے ہیں. بقول آپکے کہ سوائے اسرائیل کے آپ ہر ملک میں گانا سنانیں گئے… ہندوستان کے بڑے بڑے موسیقار بھی آپکے معترف ہیں.. سرائیکی زبان کی موسیقی میں تو آپ بابائے موسیقی ہیں… جب تک آپ کے گائے ہوئے گیت باقی رہیں گے آپ ہمیشہ محب بھری محفلوں میں بُلبل بنے رہیں گے..
تحریر و پیشکش؛
سرہنگ نیازی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

نیازی قبیلے کی عہد حاضر کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات..” ایک تبصرہ

  1. ادھر آپ نے عمران خان کو بلو خیل کی ذیلی شاخ لکھا ہے آپکے دوسرے شجرے کے مطابق عمران خان کا قبیلہ علی شیر خیل کی ذیلی شاخ شیر من خیل سے ہے لہذہ آپکا یہ ٹھیک ہے بلو خیل ذیلی شاخ شیر من خیل سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں