شجرہ و تاریخ قبیلہ شہباز خیل…

تعارف؛

قبیلہ شہباز خیل ضلع میانوالی کے نیازیوں کا معروف اور مضبوط قبیلہ ہے جسکی اکثریت میانوالی شہر کے مضفات میں شہباز خیل، احمد خان والا قصبہ جات میں اور کچھ خاندان ضلع خانیوال میں آباد ہے.

تاریخ؛

شہباز خیل قبیلہ بھی سرہنگ نیازیوں کی ایک معروف ذیلی شاخ ہے. جو کہ ماہر الانساب کے مطابق قبیلہ بلو خیل کی ذیلی شاخ تھی لیکن اب جداگانہ شناخت رکھتی ہے.
انکا شجرہ نسب یوں ہے.
شہباز خان بن فاضل خان بن خان بیگ خان بن بہلول خان (جد اعلیٰ بلو خیل) بن اسماعیل بن بوبک فقیر بن مندک بن ادریس عالی بن سرہنگ نیازی…
بزرگوں کی روایات کے مطابق شہباز خان کی اولاد تو شہباز خیل کہلاتی ہی لیکن شہباز خان کے بھائی سلیم خان نیازی کی اولاد جو کہ سلیم خیل کہلاتی ہے وہ بھی شمار کی جاتی ہے..
اس کے علاوہ موسٰی خیل کے قریب آباد مداد خیل کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ شہباز خیل کے جد امجد شہباز خان نیازی کے چچا مداد خان کی اولاد ہیں. جو عموماً اپنے بڑے قبیلے بلو خیل میں شمار ہوتے ہیں. لیکن کچھ مداد خیل بزرگوں کے مطابق وہ الگ جداگانہ شناخت رکھتے ہیں.
جبکہ ایک اور محقق جناب عطاء اللہ خان نیازی کے مطابق یہ مداد خیل غالباً سلطان خیل نیازیوں کی میداد خیل کی باقیاتِ ہیں جو کہ سلطان خیلوں کی ہجرت کے وقت یہاں رہ گئیں ہیں..
شہباز خیل کیونکہ بلو خیل اور تاجہ خیل کے درمیان آباد ہیں تبھی کچھ تاجہ خیل یہ خیال بھی رکھتے ہیں کہ شہباز خیل تاجہ خیلوں کے زیادہ قرابت دار ہیں بہ نسبت بلو خیلوں کے..

ڈاکٹر طارق نیازی

شہباز خیل قبیلہ کی قدیم تاریخ وہی ہیں جو کہ اس جد اعلیٰ بلو خیل قبیلہ یا سرہنگ نیازیوں کی تاریخ ہے.
ساٹھ کی دہائی میں جب چشمہ بیراج کا منصوبہ شروع کیا گیا تو دریا کے رخ میں تبدیلی کی گئی تو شہباز خیلوں کی کافی اراضی زیر دریا چلی گئی جس کے بدلے میں حکومت پاکستان نے میانوالی کے لوگوں کو خانیوال میں آراضی الاٹ کی تو شہباز خیل قبیلہ کے لوگ بھی دیگر نیازی قبائل کے ان لوگوں کے وہاں آباد ہوگئے.. جہاں پر وہ نیازی قبیلے کی شان بنائے ہوئے ہیں.
اس قبیلے نے بہت ساری نمایاں شخصیات پیدا کی ہیں. جن میں سب سے زیادہ نمایاں سیاسی و سماجی شخصیت جناب حاجی عطاء اللہ خان کی رہی ہیں. موصوف کو مسلم لیگ کے قراداد پاکستان کے اجلاس میں شرکت کا اعزاز بھی حاصل رہا. مہاجرین کی آباد کاری میں بھی نمایاں کردار ادا کیا. 1938ء میں پاکستان مسلم لیگ سے وابستہ ہوئے اور تا دم مرگ مسلم لیگ سے ہی وابستہ رہے. پنجاب میں یونینسٹ پارٹی  کی قوم دشمن پالیسی کے خلاف جنم لینے والی تحریک کے روح رواں تھے. روکھڑی کے معروف سیاسی خانوادہ کے دست راست بھی رہے.

شخصیات؛

حاجی عطاء اللہ خان مرحوم (معروف سیاسی و سماجی شخصیت)
پروفیسر سرور نیازی، سردار خان نیازی، حاجی گل شیر خان نیازی، کرنل ڈاکٹر حفیظ اللہ خان نیازی، ہاکی کے مشہور کھلاڑی سمیع اللہ خان و کلیم اللہ خان، ماہر تعلیم عبدالمجید خان، ڈاکٹر طارق نیازی (ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال و مصنف کتاب)،ایس ایس پی لیاقت علی خان نیازی، عنصر مجید خان نیازی (ایم پی اے و صوبائی وزیر لیبر) وغیرہ شامل ہیں..

ذیلی شاخیں؛

ہیبت خیل ،سلیم خیل، وزیر خیل، سہراب خیل، سعدلو خیل، جہان خیل، گاہر خیل، چوڑے خیل، راضو خیل، طور باز خیل، صلابت خیل، نجابت خیل، پہاڑ خیل، بگا خیل، عیسب خیل، یارے خیل، اشپر خیل، عظیم خیل، دھتو خیل، دھنڑائی خیل، بخان خیل وغیرہ شامل ہیں.

نوٹ:

شہبازخیل بہت بڑا قبیلہ ہے جسکی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے لیکن یہ بات یاد رہے کہ زیر دستیاب شجرہ جات صرف وہ ہیں جو تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مؤلف حاجی اقبال خان نیازی صاحب مرحوم نے اپنی کوشش سے اکھٹے کئے یا جن لوگوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کر شجرے بنا کر ان تک پہنچائے.ان شجروں کو قطعی طور پر مکمّل نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ چند  افراد کے شجرے ہیں جبکہ قبیلے کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے.. اگر کسی کا زیر دستیاب شجرے میں نام موجود نہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ نیازی نہیں یا شہبازخیل نہیں. بلکہ یہ انتہائی محدود افراد کے شجرے ہیں جو مؤلف کو دستیاب ہوئے وہ شامل کردیئے۔اگر کوئی آرٹیکل میں مزید معلوت کا اضافہ کروانے کا متمنی ہے یا کوئی تصحیح درکار ہے یا کسی معروف شخصیت کی تصویر شامل کروانا چاہتا ہے تو ہمیں نیچے کمنٹ کریں یا فیس بک پیج نیازی پٹھان قبیلہ پر انبکس کریں شکریہ

ایڈمن نیازی پٹھان قبیلہ

www.NiaziTribe.org

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شجرہ و تاریخ قبیلہ شہباز خیل…” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں