شجرہ و تاریخ قبیلہ الیاسی خیل۔۔۔


تعارف؛


الیاسی خیل قبیلہ میانوالی کے علاقے سوانس میں آباد ہےجب کہ کثیر تعداد میانوالی شہر میں بھی رہتی ہے۔  یہ موچھ کے تاجہ خیلوں اور لعلو خیلوں کا ہم جد قبیلہ ہے. عموماً اس قبیلے کے لوگ خود کو گاؤں کی مناسبت سے سوانسی بھی کہلواتے ہیں..

تاریخ؛


جناب حاجی محمد اقبال خان نیازی تاریخ نیازی قبائل کتاب میں زبانی روایات کے مطابق بیان کرتے ہیں کہ الیاسی خیل جنھیں لیاسی خیل بھی کہتے ہیں کوہ نمک کے ساتھ متصل گاؤں سوانس میں پہاڑیوں پر آباد ہوئے جہاں اب بھی بودوباش رکھتے ہیں. کچھ لوگوں نے چاہ خلیل والا میں سکونت اختیار کی. یہ لوگ اچھے کاشتکار ہیں..
گاؤں کی قدامت اس بات سے معلوم ہوتی ہے کہ یہاں سے 635عیسوی کا ایک قدیمی سکہ ملا ہے. یہ گاؤں گکھڑوں اور کھوکھروں کے زمانے میں بھی آباد تھا جو لودی و سوری دور تک بھی آباد ہونے کے آثار ملتے ہیں. اقبال خان لکھتے ہیں کہ یہاں پر کسی خواص خان کی حویلی تھی جس کے بارے میں انکی رائے ہے کہ وہ شیر شاہ سوری کے امیر امراء خواص خان کی تھی مگر وہ اس بارے میں کوئی ٹھوس دلیل دینے سے بھی قاصر ہیں جبکہ موجودہ زمانے میں مذکورہ حویلی کا نام و نشان بھی موجود نہیں.. سکھوں کے دور میں تور باز خان، بروہی خان اور دراز خان مشہور شخصیات گزری ہیں. اقبال خان نیازی صاحب کے مطابق موجودہ گاؤں ماچھی والا سے لیکر احمد خان والا تک کے رقبہ اس قبیلے کے تھے جو سکھوں نے زبردستی چھین لئے تھے. سکھوں کے دور میں یہاں کا منتظم کیسر لال نامی ہندو تھا جو کہ تور باز خان سے عناد رکھتا تھا جس کے نتیجے میں تور باز خان نے کیسر لال ہندو کو بمعہ خاندان قتل کردیا تھا. جس کے جواب میں سکھوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تور باز خان کو پکڑ لیا. اور اسکو روکھڑی میں لا کر قتل کردیا. جسکے جواب میں الیاسی خیلوں نے سوانس میں آباد کافی ہندوؤں کو قتل کیا اور انکے گھر مسمار کردیئے..


کچھ ہی عرصہ یونہی لڑائی جھگڑے میں گزرا تھا کہ انگریزوں نے سکھوں کو شکست دیکر لوگوں کو وحشی سکھوں کی بربریت سے نجات دلا دی..
اس قبیلے کی کچھ خاندان ضلع بنوں میں بھی آباد ہیں..

شخصیات؛


اس قبیلے کافی قابل شخصیات کو جنم جن میں سے کچھ کے نام درج ذیل ہیں..
ماسٹر اللہ داد خان نیازی، نادر خان نیازی، حکیم محمد نواز خان، حاجی فتح خان مرحوم، حاجی شیر بہادر خان مرحوم (پل گیارہ سرگودھا)، ایاز خان نیازی، حاجی شیر بہادر خان نیازی، ڈاکٹر پروفیسر ربنواز خان، کمانڈر مواز خان،

ذیلی شاخیں؛


الیاسی خیل قبیلہ کی ذیلی شاخ درج ذیل ہیں. سردار خیل، بامی خیل، خلاص خیل، دراز خیل، ممی خیل، طور باز خیل، خلیل خیل، روزی خیل ہزارے خیل، دریے خیل، بیگو خیل وغیرہ شامل ہیں.

نوٹ؛


یہ بات یاد رہے کہ زیر دستیاب شجرہ جات صرف وہ ہیں جو تاریخ نیازی قبائل کتاب کے مؤلف حاجی اقبال خان نیازی صاحب مرحوم نے اپنی کوشش سے اکھٹے کئے یا جن لوگوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کر شجرے بنا کر ان تک پہنچائے.ان شجروں کو قطعی طور پر مکمّل نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ چند  افراد کے شجرے ہیں جبکہ قبیلے کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے.. اگر کسی کا زیر دستیاب شجرے میں نام موجود نہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ نیازی نہیں یا الیاسی خیل نہیں. بلکہ یہ محدود افراد کے شجرے ہیں جو مؤلف کو دستیاب ہوئے وہ شامل کردیئے۔اگر کوئی آرٹیکل میں مزید معلوت کا اضافہ کروانے کا متمنی ہے یا کوئی تصحیح درکار ہے یا کسی معروف شخصیت کی تصویر شامل کروانا چاہتا ہے تو ہمیں نیچے کمنٹ کریں یا فیس بک پیج نیازی پٹھان قبیلہ پر انبکس کریں شکریہ

ایڈمن نیازی پٹھان قبیلہ

www.NiaziTribe.org

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شجرہ و تاریخ قبیلہ الیاسی خیل۔۔۔” ایک تبصرہ

  1. Bht khobsort information di hy ao ny .Allah pak apko sada slamt rakhy …dear Sir aik choti c information deni hy apko k daid Khel iluasi Khel qaoum ki first row men Abdul hameed Khan ki aolad me. ..aik name missing hy ar aik name wrong hy ..missing name Abdul hafeez Khan niazi hy .ar wrong name Abdul Wahid Khan .hy Jo k yahan Waheed darj hy .so kindly next tiem durusgti frma li jjoye ga thnx so much

اپنا تبصرہ بھیجیں