شجرہ و تاریخ قبیلہ اسد یا سپانڑے

تعارف؛

یہ قبیلہ اب معدوم ہوچکا ہے. تلاش جاری ہے

تاریخ؛

مخزن افغانی کی کتاب کو اگر ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خاکو بن نیازی کی اولاد سے پانچ بیٹے تھے. جو کہ بلترتیب حضر یعنی ہیدر، مہیار، موسی یعنی موشانی، عیسٰی (جس میں سرہنگ، مچن خیل اور کونڈی شامل ہیں)، جبکہ پانچویں کا نام اسد تھا.
اسد کے متعلق مخزن افغانی نعت اللہ ہراتی کا بیان ہے کہ اس کی اولاد بارے مجھے کوئی معلومات پہنچ نہیں سکیں.


مخزن افغانی کے اڑھائی سو سال بعد حیات افغانی لکھی گئی جس میں بقیہ چار بھائیوں کے نام تو ویسے ہی لکھے ہوئے تھے جیسا کہ مخزن افغانی میں درج تھے جبکہ یہاں اب پانچویں بھائی کا نام سپانڑے درج کیا گیا جبکہ چھٹے کا بھی ذکر کیا گیا لیکن اس کا نام مصنف کو معلوم نہیں ہوسکا.


بہرحال اس پانچویں بھائی سپانڑے کے بارے میں حیات افغانی کا مصنف حیات اللہ کھٹہڑ بھی نعمت اللہ ہراتی کی طرح خاموش ہے.


میں نے کافی چھان پھٹک کی ہے افغانستان میں بھی کوشش کی ہے معلومات حاصل کرنے کی لیکن فی الحال تک اسد یا سپانڑے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں. پشتون تاریخ دانوں سے التماس ہے کہ اگر انھیں کہیں کوئی معلومات اس سلسلے میں ملیں تو ہم تو براہ کرم پہنچائیں شکریہ.

تحریر و تحقیق: نیازی پٹھان قبیلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں